پاکستان
Trending

پی ایس 9 شکارپور ضمنی انتخاب کے حتمی نتائج جاری، پیپلز پارٹی کے آغا شہباز درانی کامیاب


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی انتخاب کے حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے فارم 47 جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری فارم 47 کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز خان درانی 72 ہزار 964 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) کے امیدوار مولانا رشد اللہ شاہ 9 ہزار 489 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حکام کے مطابق ضمنی انتخاب کے دوران حلقے کے 178 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، جس میں مجموعی طور پر 88 ہزار 17 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح 31.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ یہ نشست سابق صوبائی وزیر آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر ضمنی انتخاب منعقد کیا گیا۔ کامیابی کے بعد آغا شہباز خان درانی سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں اور پیپلز پارٹی نے یہ نشست برقرار رکھ لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button