بین الاقوامی
Trending

سڈنی کے ساحل پر فائرنگ: 16 افراد جاں بحق، 40 زخمی، حملہ آور باپ اور بیٹا قرار

سڈنی:آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع ایک مشہور ساحل پر فائرنگ کے ہولناک واقعے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ایک یہودیوں کی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں اچانک فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کے مطابق حملے میں ملوث افراد باپ اور بیٹا تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ہلاک حملہ آور کی شناخت 50 سالہ ساجد اکرم اور زخمی کی شناخت 24 سالہ نوید اکرم کے طور پر کی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ساجد اکرم کے پاس گزشتہ دس برس سے اسلحہ لائسنس موجود تھا اور وہ ایک گن کلب کا رکن بھی تھا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے چھ ہتھیار برآمد کیے ہیں، جن میں سے بعض کے فائرنگ میں استعمال ہونے کا شبہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتا ہے، تاہم حتمی محرکات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔ پولیس نے ساحل کے قریب سے دو فعال دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیے ہیں، جنہیں ناکارہ بنا کر محفوظ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے واقعے کے بعد ملک بھر میں یومِ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعظم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی” قرار دیا اور عوام سے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button