مظفرآباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی 2025 کی جنگ میں افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق دیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
یونیورسٹی آف آزاد کشمیر میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ ایک وژن ہے، نہ کہ کسی سفارش یا رشوت کا نتیجہ، اور آج کے نوجوان اسی وژن کی بدولت ڈاکٹر اور انجینئر بن رہے ہیں۔
شہباز شریف نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر میں چار دانش سکول قائم کیے جائیں گے اور جلد یہاں دانش یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025 کی جنگ میں پاکستان کو عسکری اور اخلاقی برتری حاصل ہوئی اور اتحاد و یکجہتی کے ذریعے کشمیری عوام کو ان کا حق دلایا جائے گا۔




