پاکستان
Trending

"بچے اسکول نہ بھیجیں”: کالعدم تنظیم کی متنازع ویڈیو وائرل، انتہاپسندانہ بیانیے پر عوامی غم و غصہ

 

اسلام آباد :: ملک میں نوجوانوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کرنے کا ایک اور مبینہ مائنڈ سیٹ سامنے آ گیا ہے۔ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امان کی ایک انتہائی تشویشناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ عوام کو اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے منع کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو علم کی روشنی سے دور رکھنے کی یہ سازش افغان طالبان اور بیرونی انتہاپسند نیٹ ورکس (فتنہ الہندوستان) کی اسی سوچ کا عکاس ہے، جو معاشرے کو پسماندگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں، والدین اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کے مستقبل پر حملہ کرنے والے ایسے عناصر کا ایجنڈا اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ سماجی حلقوں نے وفاقی اور صوبائی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام دشمن پروپیگنڈا کرنے اور نئی نسل کا مستقبل داؤ پر لگانے کے جرم میں کالعدم تنظیم کے ذمہ داران کے خلاف فوری اور سخت ترین قانونی ایکشن لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button