کھیل
Trending

پی سی بی کا آئی سی سی سے اینڈی پائی کرافٹ کی برطرفی کا مطالبہ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ 2025 کے دوران پیش آنے والے ایک متنازع واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو باضابطہ احتجاجی خط ارسال کیا ہے، جس میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے خط میں مؤقف اپنایا ہے کہ ایک میچ کے ٹاس کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان آغا سلمان کو بھارتی کپتان سے ہاتھ ملانے سے روک دیا، جو کہ نہ صرف کھیل کی روح بلکہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے بھی منافی ہے۔ مزید برآں، ریفری نے پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر کو ہدایت کی کہ اس واقعے کو ریکارڈ نہ کیا جائے۔

پی سی بی نے اس عمل کو بد نیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا رویہ کھیل کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہے اور اس سے کھیل کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل کا بیان بھی سامنے آیا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ ہاتھ نہ ملانے کی ہدایات بھارتی حکومت کی طرف سے دی گئی تھیں۔

پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button