پاکستان
Trending

پنجاب حکومت کے تعلیمی اور فلاحی اقدامات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں، رانا سکندر حیات

 

لاہور: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیم، صفائی اور عوامی فلاح کے شعبوں میں متعدد منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کے لیے سکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ سکیمیں جاری ہیں، جبکہ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت آزاد جموں و کشمیر سے 21 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے طلبہ کے لیے بھی سکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے اسکولوں میں داخلوں کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے تعلیمی نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے۔

رانا سکندر حیات نے "ستھرا پنجاب” پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں صفائی کے انتظامات بہتر کیے جا رہے ہیں، جبکہ کسانوں اور مزدوروں کے لیے بھی مختلف فلاحی پروگرامز شروع کیے گئے ہیں۔

انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی پر اعتراض کرنے والوں کو اپنے صوبوں میں بھی عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحث ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button