مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنے دورے کے دوران مختلف سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ وہ پارٹی عہدیداران اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ انتخابی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے دورہ مظفرآباد کا مقصد پارٹی کارکنوں سے رابطہ مضبوط بنانا اور سیاسی سرگرمیوں کو مزید فعال کرنا ہے۔




