اسلام آباد: امریکی کانگریس کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں وفد کے اراکین رائن کیتھ زنکے اور مائیکل جیمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ، دفاعی امور اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں خطے کی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔




