مختصر خبر:
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا دی گئی۔
عدالت نے شواہد ناکافی ہونے پر 23 ملزمان کو بری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن نے واٹس ایپ پیغامات، سوشل میڈیا ڈیٹا اور فرانزک رپورٹس کی بنیاد پر الزامات ثابت کیے، جبکہ ملزمان کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج نہیں کیا گیا۔




