اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کا پاکستان کا دورہ خوش آئند ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔ دورے کے دوران توانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان کے عالمی تعلقات کو مزید تقویت دیتا ہے اور ملک کی بین الاقوامی پذیرائی میں اضافہ کرتا ہے۔
نائب وزیراعظم نے پاک فوج کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور سات بھارتی طیارے تباہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات ہمیشہ بے بنیاد رہے ہیں۔




