بین الاقوامی
Trending

بھارت 2025ء میں عالمی سطح پر تنہا: دی ہندو کی رپورٹ میں سفارتی ناکامیوں کا اعتراف

 

نئی دہلی: بھارتی اخبار دی ہندو نے 2025ء کو بھارت کی خارجہ پالیسی کے لیے ناکامی اور وعدہ خلافی کا سال قرار دیا ہے۔ اخبار کے مطابق علامتی سفارت کاری اور بیانیہ سازی حقیقی معاشی، عسکری اور سفارتی طاقت کا نعم البدل ثابت نہیں ہو سکیں۔

اخبار نے کہا کہ بھارت نے خود سے اور شراکت داروں سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کے لیے اثرورسوخ یا قوت نہیں رکھی۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں 2025ء بھارت کے لیے سب سے مشکل سال ثابت ہوا، جس میں 25 فیصد ٹیرف، روسی تیل پر اضافی پابندیاں اور H-1B ویزا قدغنوں نے واشنگٹن کے ساتھ بھارت کی مشروط شراکت کو واضح کیا۔

چین اور روس کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے باوجود لائن آف ایکچول کنٹرول پر کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی۔ سرمایہ کاری میں رکاوٹیں برقرار رہیں اور توانائی کے شعبے میں امریکی دباؤ کے نتیجے میں بھارت روسی تیل پر اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گیا۔ پہلگام حملے کے بعد عسکری کارروائیوں کو عالمی حمایت نہ ملنے اور طیاروں کے نقصانات پر خاموشی نے بھارت کی ساکھ متاثر کی۔

اخبار نے سعودی-پاکستان دفاعی معاہدے کو بھارت کے لیے دھچکا قرار دیا اور پاکستانی قیادت کی مضبوط صلاحیتوں کا اعتراف بھارت کے دعوے کہ پاکستان کمزور ہے، جھٹلا دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت “وشو گرو” کے بیانیے سے “وشو وکٹم” کی طرف بڑھ رہا ہے اور دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانا حقیقت پسندانہ پالیسی سازی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف دکھاوا کرنے والی سفارتکاری سے عملی نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button