پاکستان کے معروف وی لاگر ڈکی بھائی سالگرہ کے موقع پر مداح عادل زاہد کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک ملنے کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں۔
ڈکی بھائی نے وی لاگ میں چیک دکھایا اور مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوانین سخت ہیں، اس لیے چیک کے جعلی ہونے کا امکان کم ہے۔
ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی صارفین کی آراء منقسم ہو گئیں؛ بعض نے اسے غیر ضروری نمائش قرار دیا، جبکہ حامیوں نے اسے مداح کے خلوص اور مثبت اقدام کے طور پر سراہا۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل ڈکی بھائی آن لائن ایپلی کیشنز کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار ہوئے تھے اور بعد میں ضمانت پر رہا ہوئے۔ اکاونٹس کی بحالی کے لیے دی گئی درخواست مسترد ہو گئی ہے، اور وہ ویڈیوز کی آمدن یا اشتہارات کے اعداد و شمار تک رسائی نہیں رکھتے۔




