اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی، جس سے ملک میں سرحدی گزرگاہوں پر نقل و حمل کے نظام میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
یہ بل پاکستان کو بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد اس خطے کا تیسرا ملک بناتا ہے جہاں لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔ اتھارٹی سرحدی اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط کرے گی اور بین الاقوامی معاہدوں کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگی۔




