پاکستان
Trending

مستونگ: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

 

مستونگ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں اور فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

ذرائع کے مطابق آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button