پاکستان
Trending

سیاسی جماعتوں کو شاہراہیں بند کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے احتجاج کے خلاف دائر درخواست کا فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت کو عوامی شاہراہیں بند کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ صوبائی حکومتیں مارچ، جلوس یا ریلی کیلئے سرکاری وسائل استعمال نہ ہونے دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں کے دوران قانون کی پاسداری اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button