اسلام آباد:لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
لبنانی وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ دورے کے دوران احمد الحجار پاکستانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔




