پاکستان

مریم نواز شریف کی ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر خوشی کا اظہار

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ مریم نواز نے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی خدمت کرنے والوں کی عوامی پذیرائی کا واضح ثبوت ہے۔

مریم نواز نے کہا، "الحمدللہ، پاکستان کے عوام نے ایک بار پھر خدمت کرنے والوں کو سرخرو کیا۔ نفرت، فتنہ اور فساد کا باب ختم ہو چکا ہے اور اب خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہو چکا ہے۔ وقت بدل چکا ہے، عوام کی ترجیحات بدل چکی ہیں، اور پاکستان اب آگے بڑھ رہا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی واضح جیت دراصل عوام کی طرف سے ترقی کے سفر کو مزید تیز کرنے کا پیغام ہے۔ ان کا کہنا تھا، "عوام کا فیصلہ بالکل واضح ہے: جو کام کرے گا، وہی ووٹ لے گا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button