پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت سے متعلق سماعت اختتام پذیر، فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، فریقین کے وکلاء نے تفصیلی دلائل پیش کیے۔
اعجاز چوہدری کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کا جلاؤ گھیراؤ کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وکیل دفاع نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کو مقدمات میں ضمانت دی جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button