پاکستانکھیل

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، جو روٹ ٹاپ پوزیشن پر براجمان

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین بیٹرز رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں انگلش بیٹر جو روٹ عمدہ کارکردگی کی بدولت سرفہرست آ گئے ہیں۔
حالیہ ٹیسٹ میچز میں شاندار بیٹنگ کے بعد جو روٹ نے دیگر حریف بیٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق، ان کی مستقل مزاجی نے انہیں ایک بار پھر ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں نمبر ون بنا دیا ہے۔
انگلینڈ ہی کے ہیری بروک رینکنگ میں تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ بھارت کے نوجوان اوپنر یَشَسوی جیسوال ایک درجہ نیچے ہو کر پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے تجربہ کار بیٹر اسٹیو سمتھ نے ایک درجہ ترقی پا کر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے شاندار چھلانگ لگاتے ہوئے چھ درجے ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ تاہم بھارت کے جسپریت بمرا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹیم رینکنگ میں بھی آسٹریلیا کی بادشاہت قائم ہے، جو ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقہ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی اس تازہ درجہ بندی میں کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی نے مستقبل کے دلچسپ مقابلوں کی نوید سنا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button