ویانا:آسٹریا میں اسکولوں میں مسلمان طالبات کے اسکارف پہننے پر پابندی کا نیا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق 14 سال سے کم عمر لڑکیاں اب اسکول میں اسکارف نہیں پہن سکیں گی۔
اس پابندی سے ملک بھر میں تقریباً 12 ہزار طالبات متاثر ہوں گی، اور خلاف ورزی کرنے پر 150 سے 800 یورو تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے عدالت نے اسی نوعیت کی پابندی کو امتیازی قرار دے کر ختم کر دیا تھا، لیکن نئے قانون کے تحت یہ پابندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔




