پاکستان
Trending

ن لیگ، پیپلز پارٹی کا اجلاس، نئے انتظامی یونٹس اور چھوٹے صوبوں پر مشاورت

 

لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس ہوا، جس میں دونوں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی سیاسی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن اور دیگر رہنما شریک ہوئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے وفد میں سپیکر ملک احمد خان، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

اجلاس میں چھوٹے صوبوں کے معاملات اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور سیاسی و انتظامی معاملات پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی گفتگو کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button