پاکستان
Trending

پاکستان نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کردی، سعودی قیادت سے اظہار یکجہتی

 

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور سعودی عرب کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے منافی ہے۔ ان کے مطابق ایسے حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ترجمان نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سکیورٹی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

سجاد حیدر خان نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے مخلصانہ کوششیں کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی علاقائی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button