الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر اور سابق ایم این اے احمد چٹھہ کو عوامی عہدوں کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، سینیٹر اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے کیس میں دس سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کی نااہلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں این اے 66 وزیرآباد سے سابق رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ان تینوں عوامی نمائندوں کی نشستیں باضابطہ طور پر خالی قرار دیتے ہوئے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔




