میکسیکو :امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں، جس کے باعث ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
37 ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ مڈویسٹ، مڈ اٹلانٹک اور نیو میکسیکو سے ٹینیسی ویلی تک برفباری، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، حفاظتی اقدامات پر عمل اور ہنگامی صورتحال میں مقامی اداروں سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں الرٹ رہ کر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔




