وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد جلد فیصلہ اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے حکومت اور سکیورٹی ادارے پرعزم ہیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور دہشتگردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ وفاقی وزیر نے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔




