پاکستان
Trending

افغانستان: انتہا پسند پالیسیوں کا خمیازہ؛ امریکہ نے طالبان رجیم کو ‘غیر قانونی حراستوں کا سرپرست’ قرار دے دیا

 

واشنگٹن / کابل : افغانستان میں طالبان حکومت کی انتہا پسندانہ روش اور انسانی حقوق کی پامالیوں نے ملک کو مکمل عالمی تنہائی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے ایک انتہائی سخت سفری انتباہ (Level 4 Travel Advisory) جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو وہاں جانے سے سختی سے روک دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو باقاعدہ طور پر "سٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن” (غلط حراستوں کی سرپرستی کرنے والی ریاست) قرار دے دیا ہے۔ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری مورا نامدار نے واضح کیا کہ افغانستان کے کسی بھی حصے میں امریکی شہریوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، لہٰذا کوئی بھی شہری وہاں کا سفر نہ کرے۔
امریکی حکام کے مطابق افغانستان میں غیر ملکیوں کو بلاجواز حراست میں لینے اور اغوا کرنے کی وارداتیں ایک منظم پالیسی بن چکی ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق افغانستان کی سرزمین ایک بار پھر عالمی امن کے لیے ناسور بنتی جا رہی ہے۔ بھارتی سرپرستی میں افغانستان سے آپریٹ کرنے والے دہشت گرد گروہ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کو دی جانے والی مبینہ سہولت کاری بین الاقوامی برادری کے لیے ایک بڑا سکیورٹی چیلنج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button