جاوا:انڈونیشیا کے علاقے بانڈونگ میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑی تودے گرنے سے قیامت صغریٰ برپا ہو گئی۔ اس حادثے میں اب تک 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 23 فوجیوں سمیت 80 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 30 مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، جس سے 400 افراد کھلے آسمان تلے آ گئے۔ امدادی کاموں میں مصروف اور علاقے میں موجود 23 اہلکار بھی لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے 6 فروری تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے، جس سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔مقامی انتظامیہ نے مٹی کے تودے گرنے کے خدشے کے پیش نظر عوام کو متاثرہ پہاڑی علاقوں سے فوری انخلا کا حکم دیا ہے۔




