پاکستان
Trending

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت بہاولپور کے طلبہ کا چولستان میں فیلڈ وزٹ

 

بہاولپور : آرمی یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے ایک وفد نے چولستان کے صحرائی علاقے میں جاری "گرین پاکستان انیشی ایٹو” کے مختلف منصوبوں کا تعلیمی دورہ کیا۔ یہ دورہ نوجوانوں میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے اور پاکستان کے سبز مستقبل سے متعلق عملی آگاہی دینے کی غرض سے ترتیب دیا گیا تھا۔

دورے کے دوران طلبہ و طالبات نے شجرکاری کے مقامات، جدید آبپاشی نظام، پانی کے ذخیرے کے طریقے، اور ماحول دوست انفراسٹرکچر پر مبنی مختلف منصوبوں کا مشاہدہ کیا۔ ماہرین نے انہیں منصوبوں کی اہمیت، تکنیکی پہلوؤں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ان کی افادیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

طلبہ نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ اس دورے سے نہ صرف ان کے علم میں اضافہ ہوا بلکہ انہیں پاکستان میں جاری ماحولیاتی کوششوں کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع بھی ملا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ تعلیمی، فکری اور سائنسی لحاظ سے ان کے لیے ایک منفرد موقع تھا، جس نے ان کی سوچ کو مزید نکھارا اور عملی زندگی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تحریک دی۔

شرکاء نے پاکستان آرمی اور حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے گرین پاکستان انیشی ایٹو کو ایک انقلابی اور قومی خدمت کا حامل منصوبہ قرار دیا، جو نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دے رہا ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک مثبت، پائیدار اور سرسبز پاکستان کی بنیاد رکھ رہا ہے۔

طلبہ و طالبات نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسے مطالعاتی دوروں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ نوجوان نسل ملکی ترقی کے عملی پہلوؤں سے براہِ راست آشنا ہو سکے اور اپنی صلاحیتوں کو قومی مفاد میں بروئے کار لا سکے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button