بین الاقوامی
Trending

"اسرائیل جیت چکا ، بندوقیں خاموش ہو چکیں”غزہ امن معاہدہ” کے پیچھے لاتعداد قربانیاں چھپی ہوئی ہیں”،اسرائیلی پارلیمنٹ میں صدر ٹرمپ کا خطاب

 

یروشلم: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کو "انسانیت کی جیت” قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ "یہ صرف ایک جنگ کا خاتمہ نہیں، بلکہ ظلم، نفرت اور تباہی کے دور کا خاتمہ ہے۔ آج مشرق وسطیٰ میں امن کی اذان ہو چکی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "اسرائیل جیت چکا ہے، حماس اور ایران کی حمایت یافتہ قوتوں کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ بندوقیں خاموش ہو چکیں، اور اب تعمیرِ نو، وقار اور خوشحالی کا وقت ہے۔انہوں نے بتایا کہ "غزہ امن معاہدہ” محض ایک دستاویز نہیں، بلکہ اس کے پیچھے درجنوں جانیں، ہزاروں دعائیں اور لاتعداد قربانیاں چھپی ہوئی ہیں۔
ان کے مطابق "عرب دنیا نے ایک صف میں ہوکر حماس پر دباؤ ڈالا، قیدی رہا کروائے، اور امن کو ممکن بنایا۔صدر ٹرمپ نے اسرائیلی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "اسرائیلی آرمی نے مشرق وسطیٰ میں شیطانی قوتوں کا سامنا کیا، اور انہیں شکست دی۔ آج دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل ناقابلِ تسخیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور ایران کو واضح پیغام دیا: اگر زندہ رہنا ہے تو ایٹمی ہتھیاروں سے دور رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا "آج غزہ سے ایران تک، نفرتوں کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ یہودیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جو خواب ٹوٹا تھا، وہ آج جُڑنے جا رہا ہے۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ "غزہ پلان” حماس کے مکمل خاتمے کی بنیاد ہے، اور اسرائیل کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ ماضی بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ "غزہ کی تعمیر نو کے لیے دنیا ایک ہو چکی ہے، اور ’بورڈ آف پیس‘ میں ہر کوئی چاہتا ہے کہ میں قیادت کروں۔”

اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "اب تم حالتِ جنگ میں نہیں ہو، تمہیں ایک اچھا انسان بننا پڑے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ امن "پائیدار ہوگا، اور دنیا اسے ایک نئے مشرق وسطیٰ کی بنیاد کے طور پر یاد رکھے گی۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button