راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چودھری تنویر کو گرفتار کر لیا ہے۔ جسٹس صداقت علی خان نے ان کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی، جس کے بعد انہیں فوری گرفتار کیا گیا۔
چودھری تنویر چودھری عدنان قتل کیس میں نامزد ہیں، جس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔ سابق سینیٹر نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔
اس واقعے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اندر سیاسی حلقوں میں بھی ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں عدلیہ کے فیصلے کو قابل احترام قرار دیا جا رہا ہے۔




