پاکستان
Trending

گورنر ہاؤس کراچی میں سیاسی کہکشاں: نہال ہاشمی نے نئے گورنر سندھ کے طور پر حلف اٹھا لیا

 

کراچی : سندھ کے نئے گورنر کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا۔ نہال ہاشمی نے باضابطہ طور پر صوبے کے 35 ویں گورنر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے نہال ہاشمی سے حلف لیا۔ اس موقع پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے ضابطے کی کارروائی مکمل کی۔تقریب میں صوبائی انتظامیہ اور مقننہ کی نمایاں موجودگی رہی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزراء نے تقریب کو چار چاند لگائے۔ سندھ اسمبلی کے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ سول حکام بھی تقریب کے شرکاء میں شامل تھے۔
تقریب کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر مرتضیٰ وہاب نے نئے گورنر سے ملاقات کی اور انہیں پھول پیش کیے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کی بطور گورنر تعیناتی سے صوبے میں انتظامی امور اور وفاقی تعاون میں تیزی آنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button