پاکستان

پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں پھنسے سیاحوں اور اہلکاروں کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا

گلگت:گلگت بلتستان میں شدید موسمی حالات کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں اور مقامی افراد کو پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے 25 جولائی کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ریسکیو آپریشن صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نور خان ایئر بیس سے روانہ ہونے والے طیارے نے قادری ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں 125 افراد کو طیارے میں سوار کیا گیا۔ ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، 25 پاک فوج کے اہلکار اور 18 پاک فضائیہ کے اہلکار شامل تھے۔

پاک فضائیہ کا طیارہ قادری ایئر بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر روانہ ہوا اور کامیابی سے نور خان ایئر بیس پر بحفاظت واپس پہنچ گیا۔

پاک فضائیہ اور افواج پاکستان نے اس آپریشن کے ذریعے مشکل حالات میں پھنسے ہوئے افراد کی جانیں بچانے کا عزم ایک بار پھر ثابت کر دیا۔ افواج پاکستان عوام کی خدمت اور فلاح کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button