لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے 2 ارب 37 کروڑ روپے کی لاگت سے 13 نئے کالجز قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ نئے کالجز لاہور، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، جڑانوالہ، حافظ آباد، سرگودھا، پتوکی، میلسی، بہاولپور، رحیم یار خان اور ننکانہ صاحب میں بنائے جائیں گے۔




