پاکستان
Trending

بھارتی تسلط اور آئی سی سی کی بے بسی: نیویارک ٹائمز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیچھے چھپے حقائق کھول دیے

 

نیویارک : دنیا کے معتبر ترین اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عالمی کرکٹ اس وقت بھارتی سیاسی ایجنڈے کی بھینٹ چڑھ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی پر بھارتی دباؤ اور سیاسی مداخلت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کو ایک بڑے بحران سے دوچار کر دیا ہے، جس سے کھیل کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی ہٹ دھرمی کے خلاف اصولی مؤقف اپناتے ہوئے 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہائی وولٹیج میچ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ پاکستان نے یہ فیصلہ اکیلے نہیں بلکہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف احتجاجاً کیا ہے۔
پاک بھارت میچ منسوخ ہونے سے آئی سی سی کو 250 ملین ڈالر (تقریباً 70 ارب روپے) کے ریونیو کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جو عالمی کرکٹ کی معیشت کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔نیویارک ٹائمز نے اعداد و شمار کے ساتھ بھارت کی اجارہ داری کو بے نقاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت آئی سی سی کے مجموعی منافع کا 40 فیصد حصہ اکیلے لے جاتا ہے، جس کی وجہ سے آئی سی سی اس کے سیاسی اشاروں پر ناچنے پر مجبور ہے۔ اپریل 2025 کے پہلگام حملے اور حسینہ واجد کی حوالگی جیسے سیاسی و فوجی تنازعات کو کرکٹ کے میدان میں لا کر بھارت نے کھیلوں کی روح کو زخمی کر دیا ہے۔
امریکی اخب ار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے بڑے کرکٹنگ ممالک کے بائیکاٹ نے ورلڈ کپ کو ایک "ناقص ٹورنامنٹ” بنا دیا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ کھیلوں میں کسی بھی قسم کی سیاست کو قبول نہیں کرے گی اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گی۔رپورٹ کا لبِ لباب یہ ہے کہ اگر آئی سی سی نے اپنی خود مختاری بحال نہ کی اور بھارت کی مالی بلیک میلنگ کے سامنے جھکنا بند نہ کیا، تو عالمی کرکٹ گروہ بندیوں کا شکار ہو کر بکھر جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button