کھیل
Trending

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026: پاک بھارت معرکہ، قومی سکواڈ آر پریماداساسٹیڈیم پہنچ گیا

 

کولمبو: دنیا بھر کی نظریں کولمبو پر جم گئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ شروع ہونے کو ہے۔ پاکستان کا ٹی ٹونٹی اسکواڈ سخت سیکیورٹی میں آر پریماداسا اسٹیڈیم پہنچ گیا ہے جہاں کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ قومی ٹیم کے ہمراہ کوچنگ اسٹاف اور مینیجمنٹ بھی موجود ہے۔ کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم پہنچنے کے بعد وارم اپ سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پریماداسا کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے سکتی ہے، تاکہ شام میں اوس (Dew) کے اثرات کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔سٹیڈیم کے اندر اور باہر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خصوصی دستے تعینات ہیں تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
پاکستان کی جانب سے بیٹنگ لائن کی ذمہ داری بابر اعظم اور سلمان علی آغا پر ہوگی، جبکہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی نئی گیند سے کارکردگی میچ کا رخ متعین کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button