کھیل
Trending

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان کی ‘ڈوبتی امیدوں’ کو سہارا دے دیا

 

کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں سنسنی خیز ڈرامہ؛ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کے لیے سیمی فائنل کے بند دروازے ایک بار پھر کھول دیے۔ انگلش ٹیم کی اس فتح نے کیویز کا جشن روک دیا ہے اور اب سیمی فائنل کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے ‘فائنل’ معرکے میں ہوگا۔
کولمبو کے میدان میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہو سکا۔ کیوی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 159 رنز ہی بنا سکی۔گلین فلپس (39) اور ٹم سائفرٹ (35) نمایاں رہے۔ریحان احمد، عادل راشد اور ول جیکس نے 2، 2 شکار کر کے نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور سے روکا۔
انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیمی فائنل میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔انگلینڈ کی جیت نے پاکستان کو ٹورنامنٹ میں ایک آخری موقع فراہم کر دیا ہے۔ اب صورتحال کچھ یوں ہے۔ کل سری لنکا کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی پاکستان کو 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچا سکتی ہے، بشرطیکہ ان کا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر ہو۔ شکست کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا اور نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کا میچ اب ٹورنامنٹ کا سب سے اہم مقابلہ بن گیا ہے جہاں گرین شرٹس کو نہ صرف جیتنا ہے بلکہ رن ریٹ کا پہاڑ بھی سر کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button