کابل/اسلام آباد: افغان خودکش بمبار وسیم کا اعترافی بیان منظر عام پر آ گیا ہے، جس میں تحریک طالبان پاکستان کے بھرتی اور تربیتی نیٹ ورک کی تفصیلات شامل ہیں۔
اعترافی بیان کے مطابق وسیم کا تعلق ننگر ہار کے علاقے ارخی گوشتہ سے ہے۔ 2023 میں جلال آباد کے مدرسے میں شدت پسند عناصر سے اس کی پہلی ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں، جماعت الاحرار کے ایک کارندے نے اسے خودکش بمبار بننے پر آمادہ کیا اور اگست 2023 میں شونکڑے، کنٹر کے ایک مدرسے میں خودکش حملے کی تربیت دی گئی۔
سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق یہ اعترافی بیان دہشت گرد تنظیموں کے تربیتی نیٹ ورک کے خطرات اور سرحد پار کارروائیوں کی وضاحت کرتا ہے، اور انسداد دہشت گردی حکمت عملی کے لیے اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔




