کیلیفورنیا: 9 ستمبر کو ”
ایپل ایک بار پھر اپنی نئی پروڈکٹس کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔ دنیا بھر کے صارفین کی نظریں 9 ستمبر کو ہونے والے ایپل کے سالانہ ایونٹ پر جمی ہوئی ہیں، جسے "Awe Dropping” کا نام دیا گیا ہے۔
اس تقریب میں کم از کم 8 نئی مصنوعات متعارف کروائی جائیں گی، جن کی قیمتیں 800 امریکی ڈالر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
سب سے زیادہ توجہ کا مرکز iPhone 17 Pro اور Pro Max ہوں گے، جن میں 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس اور اپ گریڈڈ الٹرا وائیڈ کیمرہ جیسے فیچرز شامل کیے جانے کی توقع ہے۔ ان ماڈلز میں جدید کیمرہ سسٹم کے ساتھ ساتھ بہتر پرفارمنس اور نئی ڈیزائن لائنز بھی متعارف کروائی جا سکتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کا یہ ایونٹ پاکستانی وقت کے مطابق 9 ستمبر کی رات 10 بجے شروع ہوگا۔ صارفین اسے ایپل کی آفیشل ویب سائٹ یا یوٹیوب چینل پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔




