فیشن
Trending

پاک ترک دوستی کے نام ’’دو دل، ایک جان‘‘، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

 

راولپنڈی: ترکیہ کے 104ویں یومِ فتح کے موقع پر آئی ایس پی آر نے پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نغمہ ’’دو دل، ایک جان‘‘ جاری کردیا۔

خصوصی نغمے میں اردو اور ترک زبان کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا ہے، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافت، باہمی محبت اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کی گئی ہے۔

نغمے کی موسیقی علی مصطفیٰ نے ترتیب دی جبکہ کمپوزیشن کامران اللہ خان اور سامعہ گوہر نے تیار کی۔ نغمے کو عثمان رئیس اور ڈاکٹر مبشرہ حفیظ نے اپنی آوازوں سے سجایا ہے۔

پیشکش میں روایتی سازوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے اور نغمے میں شریک تمام گائیک اور فنکار پاکستانی ہیں۔

’’دو دل، ایک جان‘‘ کے ذریعے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی بھائی چارے، مشترکہ اقدار اور مضبوط عوامی روابط کو خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button