فیشن
Trending

فرسٹ لائٹ، فیچرنگ ایکس ویل‘‘: 19 ستمبر کو عالمی معیار کا میوزک شو،سویڈش ڈی جے کراچی میں پرفارم کریں گے

کراچی :کراچی میں 19 ستمبر 2026 کو عالمی شہرت یافتہ سویڈش ڈی جے اور میوزک پروڈیوسر ایکس ویل کی پرفارمنس ہوگی۔ ’’فرسٹ لائٹ، فیچرنگ ایکس ویل‘‘ کے نام سے منعقد ہونے والا ایونٹ معین خان اکیڈمی، ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب میں ہوگا۔

ایونٹ میں ایکس ویل مرکزی فنکار کے طور پر پرفارم کریں گے، جبکہ پاکستانی فنکار بلال بروہی اور ہیزی میوزک شو کا آغاز کریں گے۔منتظمین کے مطابق ایونٹ کے لیے عالمی معیار کی پروڈکشن، خصوصی طور پر تیار کردہ سٹیج اور بڑے فارمیٹ کی ویژولز کا انتظام کیا جائے گا۔ خواتین کے لیے خصوصی سولو سیکشن بھی رکھا جائے گا تاکہ شرکا کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جاسکے۔

او پی پروڈکشنز کے مطابق ’’فرسٹ لائٹ‘‘ پاکستان میں عالمی سطح کے لائیو میوزک ایونٹس کے لیے ایک نئے پلیٹ فارم کا آغاز ہے، جس کا مقصد مستقبل میں مزید بین الاقوامی فنکاروں کو پاکستان لانا اور ملک کو عالمی میوزک ٹورنگ کے نقشے پر نمایاں کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button