پاکستان
Trending

شرجیل میمن کا حافظ نعیم اور ایم کیو ایم کو منہ توڑ جواب؛ سکیورٹی واپسی کی خبریں من گھڑت قرار

 

کراچی : سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حقائق میڈیا کے سامنے رکھ دیے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کے پاس 10 سپاہی تعینات ہیں، اسلام آباد میں موجودگی کے باعث سکیورٹی کا ایشو بنانا بلاجواز ہے۔ایم کیو ایم اپنی ختم ہوتی سیاست کو بچانے کے لیے سکیورٹی کارڈ کھیل رہی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کی باتیں وزن نہیں رکھتیں، انہیں سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں۔ تحقیقات اپنے طریقہ کار سے ہوں گی، کسی کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا۔
شرجیل میمن نے دوٹوک کہا کہ کراچی کے امن پر سیاست کرنے والوں کو عوام پہچان چکے ہیں، شہر کو وفاق کے حوالے کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button