بین الاقوامیپاکستان

مئی میں 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز بھارتی دعوی

آپ نے وہ پرانا محاورہ ضرور سنا ہوگا، "بلی کو چھیچھڑوں کے خواب”۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ پر اس وقت یہ محاورہ پوری طرح صادق آتا ہے۔ پاکستان کے ہاتھوں بدترین ہزیمت اور دنیا بھر میں سبکی کے بعد بھی موصوف نے کمال ڈھٹائی سے ایک نئی کہانی سنائی—جس میں ہیرو بھی وہی ہیں اور جیت بھی انہی کی۔
پاکستان کے ہاتھوں نقصان اٹھانے والے روسی ساختہ دفاعی نظام کی تعریف میں بھارتی فضائیہ چیف نے ایس-400 کو ’’گیم چینجر‘‘ کا خطاب دے دیا اور دعویٰ کیا کہ اس نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ مزید برآں، انہوں نے فرضی تصاویر کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ بہاولپور میں بھارت کے ہاتھوں ہونے والے پاکستانی نقصانات کے سیٹیلائٹ ثبوت ان کے پاس موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button