پاکستان
Trending

پنجاب میں گھر کی چھت کے لیے بلاسود قرض پروگرام شروع

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "اپنی چھت محفوظ چھت” پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا، جس کے تحت ضرورت مند افراد کو گھروں کی چھت پکی کرنے اور رہائشی سہولت بہتر بنانے کے لیے بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق پروگرام کے تحت اہل شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک کا سود سے پاک قرض دیا جائے گا، جبکہ قرض لینے والوں کو پہلے 3 ماہ تک اقساط کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پروگرام میں درخواست دینے کے لیے شہری متعلقہ ویب سائٹ، ڈپٹی کمشنر یا اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ شہری علاقوں میں 5 مرلے اور دیہی علاقوں میں 10 مرلے تک جگہ رکھنے والے افراد اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جوائنٹ فیملی میں رہنے والے افراد اگر الگ گھر تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 10 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا، جس کی واپسی 9 سال کے عرصے میں کرنا ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق اس پروگرام کا مقصد کم وسائل رکھنے والے خاندانوں کو محفوظ اور بہتر رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button