شنگھائی: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مستقبل کے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی اور مختلف منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے اہم معاملات پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی، جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔




