کاروبار
Trending

الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد میں نئی پیش رفت، کراچی پورٹ پر پہلی رورو شپمنٹ پہنچ گئی

 

کراچی: پاکستان کی بحری تجارت میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پہلی بار رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں۔

ایم وی گرینڈے شنگھائی کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ کے کے جی ٹی ایم ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا، جس کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کو جدید طریقہ کار کے تحت جہاز سے اتارنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

حکام کے مطابق رورو سسٹم میں گاڑیوں کو کرین کے بجائے خود چلا کر منتقل کیا جاتا ہے، جس سے آپریشن کا وقت کم ہوتا ہے، اخراجات میں بچت آتی ہے اور گاڑیوں کی حفاظت بھی یقینی بنتی ہے۔

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ جنید انوار چوہدری نے پہلی رورو ای وی شپمنٹ کو پاکستان کی بحری تجارت میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید بندرگاہی سہولیات سے ملکی تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ عالمی معیار کی شپنگ خدمات کی فراہمی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button