لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت 2027 کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں تین روزہ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ کو منائی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ بسنت کے موقع پر لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت اور جشن کا مرکز بنے گا۔ تین روزہ تقریبات کے دوران موسیقی اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو خصوصی طور پر بسنت میں شرکت کے لیے لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ لاہور اور پاکستان ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا، "میں انتظار کروں گی، لاہور انتظار کرے گا، پاکستان آپ کا انتظار کرے گا۔”




