پاکستان
Trending

ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 

لاہور،اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں لاہور، اسلام آباد اور مالاکنڈ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد احتیاطاً گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کی شدت5.7، گہرائی230 کلومیٹر تھی۔متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ مزید معلومات کا انتظار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button