نئی دہلی: بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نوجوانوں اور طلبا کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جہاں مظاہرین نے وزیراعظم نریندر مودی کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق طلبا نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، جسے روکنے کے لیے بھارتی پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کارروائی کے باوجود مظاہرین نے اپنے مطالبات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
احتجاج کرنے والوں نے حکومتی پالیسیوں پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوری طریقے سے اپنے مؤقف کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ پولیس کے ردعمل پر سوالات بھی اٹھائے گئے۔




