پاکستان
Trending

اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، گھریلو و کمرشل سلنڈر مہنگے

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے فی کلو نرخ میں 13 روپے اضافہ کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 241 روپے سے بڑھا کر 254 روپے مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 152 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار ایک روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 2 ہزار 849 روپے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 585 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button