پاکستان
Trending

دریائے چناب میں شدید طغیانی، سیلابی ریلا جنوبی پنجاب میں داخل، ملتان میں ایمرجنسی نافذ

 

ملتان:دریائے چناب میں مسلسل طغیانی کے باعث سیلاب کا پانی جنوبی پنجاب میں داخل ہو چکا ہے۔ ملتان، خانیوال، شجاع آباد، مظفرگڑھ اور کبیر والا کے درجنوں دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں، جبکہ متعدد مقامات پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈائنامائٹ نصب کر کے حفاظتی شگاف ڈالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کی سطح تشویشناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جہاں اگلے چند گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے گئے ہیں۔

 

ادھر بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب میں آبی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ جلال پور پیر والا کے علاقے موضع نٹرول میں عوامی بند ٹوٹنے سے آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

 

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 16 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے۔

گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی، مرالہ اور قادرآباد پر بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے۔متاثرہ اضلاع میں ریسکیو ٹیمیں، کشتیاں، اور ایمبولینس سروسز الرٹ کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button